ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "ڈسٹرایئر" کا ٹریلر جاری

October 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


نکول کڈمین کی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "ڈسٹرایئر"کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ڈسٹرایئر(Destroyer)کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیرن کساما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس کی سیکرٹ ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے امن قائم کرنے کیلئے ایک انتہائی اہم مشن پر بھیجا جا تا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین ،ٹوبی کیبل،تاتیانا مسلانے،سباسٹین اسٹن،ٹوبی ہس اور بریڈلے وٹفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فریڈ برجر اور فل ہے کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔