مغرب کے بائیکاٹ کے باوجود سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کامیاب

October 23, 2018

مغربی ممالک اور بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے بائیکاٹ کے باوجود سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں پہلے دن پچاس ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پاگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کانفرنس میں تیل، گیس،صنعتوں اور انفراسٹرکچر سیکٹر میں پچاس ارب ڈالرز سے زائد کے پچیس معاہدے ہوئے، سعودی آئل کمپنی آرامکو نے چونتیس ارب ڈالر کے سمجھوتوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت بڑی سرمایہ کار کمپنیاں سعودی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہیں، تاہم روس، چین، جاپان اور عرب ممالک کی بڑی تعداد اور سرمایہ کار کمپنیاں تین روزہ کانفرنس میں شریک ہیں، اور پچاس ارب ڈالر سے زیادہ کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔