یوٹیلیٹی اسٹورزکی ممکنہ نجکاری کیخلاف مظاہرین کادھرنادوسرےروزبھی جاری

October 24, 2018

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف مظاہرین کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔میڈیا رپورٹ کے اسلام آباد کے ڈی چوک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ٗ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو یوٹیلیٹی اسٹورز کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔