’’بھارت سے آزادی کشمیریوں کا حق ہے‘‘

October 27, 2018

سابق صدر آصف علی زرداری کا کشمیر پر بھارتی قبضے کےخلاف منائے جانے والے یومِ سیاہ کے حوالے سے جاری کیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ بھارت سے آزادی کشمیریوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہوگا، بھارت کے قبضے سے کشمیر کی آزادی بھٹو شہید کا مشن ہے، پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔


پی پی پی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی منصف، مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلوانے میں مدد کریں، یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔