• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی کا کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق استصواب رائے کا فیصلہ دے چکی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں اپنی فوجیں بھیجیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔



صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں اپنی فوجیں بھیجیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نشل کشی کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

صدر مملکت عارف علوی یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ مشن کی رپورٹ میں بھارتی مظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27اکتوبر 1947ء کو بھارت اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

تازہ ترین