• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانا ہوگا‘‘

امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانا ہوگا۔

انہوں نےیہ بات واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کے موقع پر کہی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کواس بات کااحساس کرنا ہوگا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کس طرح لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے؟ خواتین سے زیادتی کی جارہی ہےاور اجتماعی قبریں دریافت ہو رہی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ایجنڈہ رہے گا۔

تازہ ترین