ایس پی پشاور کی گمشدگی ، بھائی نے مقدمہ درج کرادیا

October 28, 2018

وفاقی پولیس ایس پی پشاور طاہر خان داوڑ کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی ،دو روز گزر گئے ایس پی پشاور کا کوئی پتا نہیں چل سکا، تھانہ رمنا پولیس نے بھائی کی مدعیت میں ایس پی طاہر خان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی پشاور طاہر خان داوڑ کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھانہ رمنا پولیس نے بھائی کی مدعیت میں دفعہ 365 کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

طاہر خان داوڑ کے بھائی فرحان احمد الدین داوڑ نے پولیس کو بتایا کہ جمعے کی شام سے اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور سے بھائی لاپتہ ہیں، بھائی کی گمشدگی کی اطلاع ون فائیو پر بھی دی مگر اب تک پتہ نہیں لگ سکا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایس پی طاہر خان کے نمبر سے اہلیہ کے نمبر پر میسج کیا گیا جب انکی اہلیہ نے واپس کال کی تو فون بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔