پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے، وہ گزشتہ رات واک کے لیے گھر سے نکلے تھے، اسلام آباد پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ جمعہ کی دوپہر پشاور سے اسلام آباد آئے اور سیکٹر ایف ٹین مرکز میں اپنے گھر پہنچے کے بعد سرکاری گاڑی، پستول اور اپنے 2 موبائل فون گھر پر ہی چھوڑ کر رات پونے 8 بجے واک کے لیے نکلے لیکن گھر واپس نہیں آئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طاہر خان کی آخری لوکیشن گذشتہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد کا ایف ٹین مرکز تھی، جہاں وہ ٹریک سوٹ میں واک کررہے تھے۔
اُن کی تلاش کے لیے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی طاہر خان کی گمشدگی کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پشاور پولیس نے اسلام آباد پولیس کو طاہر خان کے لاپتہ ہونےسے آگاہ کردیا ہے۔