کامیڈی فلم سلاٹر ہاؤس رولز کافائنل ٹریلر جاری

October 31, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ برٹش کامیڈی فلم سلاٹر ہاؤس رولز کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

کرسپین ملز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ کے گرد گھوم رہی ہے جو قریبی واقع جنگلات میں پڑنے والے پراسرار شگاف کی وجہ سے خطرات میں گھر جاتے ہیں ۔

فلم کی کاسٹ میں ایسا بٹر فیلڈ،فن کول،سیمون پیگ،نک فروسٹ،مائیکل شین اور جیمی بلیک لے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔