اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سے سرمایہ نکال لیا

November 02, 2018

اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم سے ایک ہزار 66 ارب روپے نکال لئے، سسٹم سے اضافی سرمایہ 3 اور7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سسٹم سے 7 روزکے لئے 948 ارب 90 کروڑ روپے 8 اعشاریہ 45 فیصد سالانہ شرح سود پر نکالا گیا ہے۔

تین روزہ او ایم او میں 117 ارب روپے 8 اعشاریہ 44 فیصد سالانہ شرح سود پر نکالا گیا ہے۔