پاکستان نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی آج ہوگا

November 04, 2018

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بے بس کرکے رکھا ہوا ہے اور 3 میچوں کی سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی، جبکہ لگاتار دوسری ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے لیے شاہینوں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ریکارڈ بک میں دیکھا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم نے ابھی تک لگاتار 8 ٹی ٹونٹی میچز اور 11 ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی ہیں۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرنے میں بابر اعظم، آصف علی اور محمد حفیظ کی بیٹنگ کا اہم کردار نظر آیا ہے، جبکہ

بولرز نے بھی اپنی پھرپور محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کیویز کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہ سیریز کا آخری میچ جیت کر وائٹ واش کی عبرت ناک شکست سے دوچار ہونے سے بچ سکے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج رات 9 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔