رومیو ویڈز ہیر کی نئی قسط آج رات نشر کی جائے گی

November 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

رومانس ، شرارت، مزاح اور قہقہے لیے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ایک اور نئی پیش کش آتے ہی چھا گئی ہے، ڈراما سیریل رومیو ویڈز ہیر کی نئی قسط آج رات آٹھ بجے نشر کی جائے گی۔

بلاک بسٹر سیریل ”خانی“ کے بعد عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی یہ نئی پیشکش بھی ہر نئی قسط کی نشریات کے ساتھ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتی جارہی ہے۔

21 اکتوبر سے نشر کی جانے والی ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریر اور انجم شہزاد کی ہدایتکردہ اس ڈرامہ سیریل کے ساونڈ ٹریک سے لیکر ہر آن ائیر قسط کے سوشل میڈیا پر بے پناہ چرچے ہیں۔

رونے دھونے سے ہٹ کر ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی ”فیروز خان اور ثنا جاوید “ کا اس سیریل میں منفرد انداز اسے لو اسٹوری آف دا ایر بنانے میں بھرپور کردار اپنا رہا ہے۔

سیونتھ سکائی انٹرٹینمینٹ کی نئی میگا سیریل رومیو ویڈز ہیر ناظرین دیکھ سکتے ہیں ہر اتوار کی شب آٹھ بجے صر جیو ٹی وی پر۔