سلمان خان نے کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کردی

November 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے کینسر میں مبتلا ننھے بچے کی خواہش پوری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی سلمان خان کو جیسے ہی پتہ چلا وہ فوراً بچے سے ملنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور نا صرف بچے سے ملاقات کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔


سلمان خان کی بچے سے ملنے کی ویڈیو اسپتال میں موجود ان کے ایک اور مداح نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر کتنا خوش ہے۔