امریکی صدر کا انتخابی نتائج پر تبصرہ

November 07, 2018

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے انتخابی نتائج پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ105سال میں وسط مدتی انتخابات میں صرف5امریکی صدورنےکامیابی حاصل کی۔



امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں ریپبلکنز کی کامیابی کی خوشی میں پھولےنہیں سمارہے،سوشل میڈیاپر پیغام میں اپنی تعریف خود کرڈالی،کہا مسٹر ٹرمپ میجک مین ہیں۔ریپبلکنز کی کامیابی ٹرمپ کا میجک ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ری پبلکنز کو آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ اس پر وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


ٹرمپ نے اپنی تعریف خود کر تے ہوئےکہا کہ امریکی صدرحیران کن ووٹ حاصل کرنے والےمہم جوہیں ، ریپبلکنز غیریقینی حد تک خوش قسمت ہیں کہ انکو ٹرمپ جیسارہنماملا۔


ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نا قابل یقین بات یہ ہے کہ ٹرمپ وہ ہے جس کے خلاف پورا میڈیا ہے، جس پرمیڈیا کی جانب سے روز تنقید کی جاتی ہو، اس کے باوجود وہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔