’’غیرملکی بیٹسمینوں کو پسند کرنے والے بھارت میں نہ رہیں‘‘

November 07, 2018

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف بری لگ گئی، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں مداح پر برس پڑے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنی نئے ایپ کی پروموشن کے دوران ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو ترجیح دیتے ہیں اُنہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداح کے ایک تنقیدی پیغام جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بیٹسمین کو بے جا سراہا گیا ہے اور میں ان بھارتی بیٹسمینوں سے زیادہ انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے مداح پر برہم ہوتے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو بھارت میں رہنا چاہئے، آپ جائیں کہیں اور جاکر رہیں، آپ کیوں ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کو پسند کررہے ہیں؟

بھارتی بیٹسمین کا مزید کہنا ہے کہ’’ میں نے برا نہیں مانا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ آپ ہمارے ملک میں رہیں اور دوسری چیزیں پسند کریں۔