دیپ ویر نے شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم شروع کردی

November 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کی تقریب کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم بھی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر کو گزشتہ روز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی رہائشگاہ پر دیکھا گیا جہاں وہ اپنی شادی کا کارڈ دینے گئے تھے۔

دونوں کی شادی سے قبل کی تقریبات جاری ہیں جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون کے گھر ہندوؤں کی مذہبی رسوم وروایات کے مطابق پوجا کا اہتمام کیاگیا جس میں دپیکا زرد رنگ کے لباس میں نہایت خوش اور خوبصورت نظر آئی ۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی کے خوبصورت مقام 'لیک کومو میں ہوگی ۔

شادی کی دو تقاریب ہوں گے یعنی 14نومبر کو ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق شادی ہوگی اور پھر 15نومبر کو سندھی روایات کے مطابق شادی کی تقریب ہوگی ۔