کیلیفورنیا کلب میں فائرنگ کرنیوالا سابق میرین اہلکار نکلا

November 08, 2018

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا امریکی بحریہ کا سابق اہل کار نکلا، جس کی شناخت این ڈیوڈ لانگ کے نام سے ہوئی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکام کے مطابق وقوعہ کے وقت نائٹ کلب میں مقامی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کالج نائٹ جاری تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکام کے مطابق مسلح شخص نے کلب میں داخل ہوکر ہجوم پراندھا دھندفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بار سے ایک مشتبہ شخص بھی مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ حملہ آور ہے اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد کا بتانا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنے حملہ آور نے کلب میں داخل ہوئے ہی پہلے ڈورمین اور پھر کیشئر پر فائرنگ کی اور پھر اسموک گرینیڈ پھینک کر ڈانس فلور پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

حکام واقعے کے محرکات کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہی ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی بہادری کو سراہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔