ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن

November 09, 2018

گیانا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے تحت پریکٹس کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ،ٹیم کل اس سیریز کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا ۔

اس سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان کی ٹیم نے ساؤتھ افریقا اور بنگلا دیش کو شکست سے ہمکنار کیا۔

کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچز سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوا ہے، آسٹریلیا ٹف حریف ہے، جس سے اچھا مقابلہ ہو گا۔