دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

November 09, 2018

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے ایک مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔

گرین شرٹس کیلئے کیویز کی فتوحات کا تسلسل روکنا بڑا چیلنج ہے، 7 سال سے پاکستان ، نیوزی لینڈ سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔

کیویز کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لیند کمزور حریف نہیں ، نئی گیند پر پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی خامی کھل کر سامنے آئی ہے، ورلڈ کپ دور نہیں ہےاس لئے کوشش کریں گے کہ جلد اس خامی پر قابو پالیں گے۔

پاکستان کی جانب سے آج جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔