امریکا یمن آپریشن میں جہاز ری فیولنگ معاہدہ ختم کرے: سعودی اتحاد

November 10, 2018

سعودی فوجی اتحاد نے امریکا سے یمن جنگ میں شامل جہازوں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا معاہدہ ختم کرنےکی درخواست کر دی۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا یمن آپریشن میں جنگی جہازوں کی دوران پرواز ری فیولنگ کا معاہدہ ختم کرے۔

حال ہی میں سعودی عرب اور فوجی اتحاد نے دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کی اپنی صلاحیت بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میںامریکا سے مشاورت کےبعدری فیولنگ سپورٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پنٹاگون یمن میں سعودی اتحاد کے 20 فیصد جہازوں کو ری فیولنگ سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اس معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے صرف اتنا کہا ہے کہ معاملے پر سعودی عرب سے بات چیت ہو رہی ہے۔