نیو کراچی میں جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی لاش برآمد

November 10, 2018

نیوکراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب جنریٹر کی دکان سے نوجوان کی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ 25 سالہ احسن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ احسن کی لاش جنریٹر کی دکان سے ملی ہے، نوجوان کو جنریٹر لے جانے اور کرایہ ادا نہ کرنے پر دکان کے مالک نے بلوایا تھا۔

جنریٹر شاپ کا مالک نوجوان کو دکان میں بند کرکے کھانا کھانے چلا گیا تھا اور جب واپس آیا تو نوجوان کی لاش دکان سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے جنریٹر شاپ کے مالک عدنان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے اور لواحقین کے بیانات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔