ملک میں 109ملین پونڈ کے نئے 11اوورسیز سرمایہ کاری معاہدوں کااعلان

November 11, 2018

لندن (نیوز ڈیسک) ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشل ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں 11 نئی انویسٹمنٹ ڈیلز کے نتیجے میں لندن، لیڈز، نیوکاسل اور ریڈنگ میں ہائی ٹیک، ایڈوانسڈ انجینئرنگ اور بنکنگ کے شعبوں میں 359 آسامیاں پیدا ہوں گی۔ ان نئی اوورسیز انویسٹمنٹس کی مالیت مجموعی طور پر 109 ملین پونڈ ہے، جو لیام فاکس کے انٹرنیشنل ٹریڈ ڈپارٹمنٹ نے حاصل کی ہیں۔ ان کا ڈپارٹمنٹ برطانیہ کے گلوبل ٹریڈ لنکس ایکسپورٹس اور ملک میں فارن انویسٹمنٹ بڑھانے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے، تاکہ برطانیہ بریگزٹ کے بعد اپنی ٹریڈ پالیسیز پر کنٹرول دوبارہ حاصل کر سکے۔ ان میں سے متعدد انویسٹمنٹس تیزی سے فروغ پاتی ایشین اور جنوبی امریکن مارکیٹس بشمول بھارت، برازیل اور ارجنٹینا سے ہیں۔ امریکہ سے بھی سرمایہ کاری کی نئی ڈیل کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر لیام فاکس کا کہنا ہے کہ اس کا اندازہ لگانا انتہائی آسان ہےکہ کیوں برطانیہ یورپ میں غیر ملکی ڈائریکٹ انویسٹمنٹس کیلئے اولین اور پر کشش مقام ہے۔ ہمارا ملک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ استعداد کا مرکز ہے۔ یہاں اینوویشن کا بہترین کلچر ہے۔ میرے اکنامک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ٹریڈ کمشنرز کا نیٹ ورک دنیا بھر میں آپریٹ کر رہا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کی ترغیب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے ملک میں نئی جابس پیدا ہوں گی اور لوگوں کی زندگیاں بھی بہتر ہوں گی، ہم سٹی ف لندن میں لارڈ میئر کی پریڈ منعقد کر رہے ہیں اور یہ اعلان اس کا مظہر ہے کہ برطانیہ سرمایہ کاری کیلئے دنیا کا انتہائی پر کشش مقام ہے اور یہ ہماری معیشت اور لوگوں پر اعتماد ہے۔ اوورسیز انویسٹمنٹ کیلئے نئی ڈیلز میں ڈیجیٹل، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ٹریڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یوکے فرمز کی یو کے ایکسپورٹ فنانس سپورٹ کیلئے 345 ملین پونڈ کا اعلان کیا گیا، جس کےذریعےسدرن افریقن ملک انگولا میں تین نئے ہسپتال قائم اور دو پاور سٹیشنز اپ گریڈ کیے جائیں گے۔ یہ ایک بڑی مثال ہے کہ کس طرح برطانیہ کی ایکسپورٹس کے فروغ پانے سے برطانوی بزنسز کو اوورسیز مارکیٹس میں جگہ حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اس پروجیکٹ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور جنرل ہسپتال شامل ہے، جو برطانیہ کی انٹرنیشنل کنسٹرکشن فرم اے ایس جی سی کی برانچ تعمیر کرے گی۔ پیسلے سکاٹ لینڈ میں قائم آئی کیو اے گروپ اپنی ہسپانوی پیرنٹ کمپنی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرنیشنل کنٹریکٹ کے ذریعے دو پاور سٹیشن اپ گریڈ کرے گا، جس کے ذریعے انگولا میں تیل کے ذریعے انرجی کے حصول پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں تک بجلی کی رسائی بہتر ہوگی۔