پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا فائنل معرکہ آج ہوگا

November 11, 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے ، یہ دونوںمیچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا جو ٹرافی کے فاتحکا فیصلہ کرے گا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںپاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل دو مرتبہ مدمقابل آئیں اور دونوں میچز کیویز کے ہی نام رہے ہیں۔

سیریز کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا.