گوجرانوالا میں بہو جل گئی، سسرالیوں پر الزام

November 12, 2018

گوجرانوالا نواحی گاؤں ایمن آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال میںداخل کردیا گیا۔

خاتون کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ بہنوئی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،اور بہنوئی نےاپنی ماں کےساتھ مل کر بہن پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔