میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی،سرفراز احمد

November 12, 2018

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارےحق میں اچھا نتیجہ نکلتا،میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کےباوجودون ڈے میں اچھےنتائج مل رہےہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں،ان کواحتیاط کی وجہ سےنہیں کھلایا۔شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیںجبکہ حارث سہیل کی بیٹنگ سےٹیم کوفائدہ ہوا۔

انہوںنے مزید کہا کہ ون ڈےمیں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کرےتو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔