اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ، تاجر کو 5لاکھ کی پرچی

November 12, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ ،بھتہ خوروں نے اسٹیل کے تاجر کی دکان کے باہر 5لاکھ بھتے کی پرچی چسپا ں کردی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے ،پولیس اور رینجرز واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے اولڈ سٹی میں نامعلوم افراد اسٹیل کے تاجر کی دکان کے شٹر پر بھتے کی پرچی چسپا ں کردی ،جس پر 5 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے، پرچی پر "5 لاکھ دے ورنہ جان دے" تحریر ہے، جبکہ پرچی پر ایک انٹرنیشنل نمبر اور ایک لوکل نمبر تحریر ہے،اس حوالے سےپو یس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ تاجر اور اسکے ایک رشتے دا ر روف کے درمیان رقم کے لے لین دین پرتنازع چل رہا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ روف نے اس کوخوفزدہ کے لئے دکان پر ، پرچی لگائی دی ہو ،تاہم رینجرز نے روف کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔