نیدرلینڈز میں دشوار گزار راستوں پرماؤنٹین بائیک ریس کا انعقاد

November 12, 2018

نیدرلینڈز میں ماؤنٹین بائیک ریس کا انعقادکیا گیاجس میں ماہر بائیک رائیڈرز مشکل اور دشوار گزار راستوں کو پار کرنے کی کوشش کرتے دِکھائی دئیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیدرلینڈز کے شہرہیگ کے ساحل کے کنارے ریڈ بُل کے تحت منعقد ہونیوالی اس ریس میں دنیا بھر سے ایک ہزارسے زائد رائیڈرزنے شرکت کی ۔مقابلے کے دوران رائیڈرز ریتیلے راستوں اور پتھریلی رکاوٹوں کو پار کرتے رہے جن میں کچھ تو ناکام ہوئے اور کچھ کومزید آگے بڑھنے کا موقع مل گیا ۔

ناک آؤٹ نامی اس مقابلے میں شاندار مہارت دکھانے والے رائیڈرز کو انعامات اور میڈلز دیئے گئے۔