سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام،نہ اختیارات اور نہ معیار جانچنے کے آلات

November 13, 2018

کراچی (رپورٹ/رفیق بشیر) سندھ فوڈ اتھارٹی حکومت سندھ نے قائم تو کردی لیکن اتھارٹی کے پاس نہ اختیارات ہیں، نہ پولیس اور نہ معیار چیک کرنے کے آلات ہیں نہ کوئی لیب جن سے اشیا خوردونوش کے معیار چیک کیا جاسکے۔ دوسری جانب سندھ فوڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صوبائی وزیر خوراک ہر ی رام کشوری لعل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں واقعہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ سندھ فو ڈ اتھارٹی کو مکمل فعال کر نے کیلئے قوا نین کو 7رو ز میں حتمی شکل دی جا ئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کا کاروبار بند کرنا نہیں چاہتے لیکن مضر صحت اشیا ء کی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے۔