شیخ رشید آصف زرداری کیخلاف زہر اُگل کر اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

November 13, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سابق صدر آصف زرداری کیخلاف زہر اُگل کر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، شیخ رشید موقع پرست ہیں جن کی باتوں سے قوم اُکتا چکی ہے وہ جان چکے ہیں کہ ان کا چورن اب بکنے والا نہیں ۔