جرمن صدر کی لندن میں پہلی عالمی جنگ کی یادگاری تقریب میں شرکت

November 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برلن(اے پی پی)جرمن صدر فرانک والٹر سٹین مائر نے برطانوی دارلحکومت لندن میں سینوٹاف جنگی یادگار پر پھول چڑھائے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق والٹر شٹائن مائر وہ پہلے جرمن رہنما ہیں جو برطانیہ میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی یادگاری تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ جرمن عوام کی جانب سے صدر والٹرشٹائن مائر مفاہمت کے ایک قدم کے طور پر اس یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔