چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر آج چارج سنبھالیں گے

November 13, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان سردار نصیر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، واضح رہے کہ چند روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے سردار نصیر کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، سردار نصیر نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر چارج نہیں سنبھالا تھا۔