وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کا شیڈول فائنل

November 13, 2018

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کا شیڈول فائنل ہو گیا،وزیر اعظم 20 نومبرکودو روزہ دورے پرملائشیا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوملائشیا کے دورے کی دعوت وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے

ذرائع کا کہنا ہےکہ خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں گے۔