اے این پی پشین کا جلوس 16نومبر کو چمن روانہ ہوگا

November 14, 2018

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ کے مطابق شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی آٹھویں برسی16نومبر کے سلسلے میں خانوزئی پشین سٹی کا جلوس صبح 8 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے روانہ ہوگا ۔