جرمن چانسلر نے یورپی فوج کی تشکیل کی حمایت کردی

November 14, 2018

برلن (جنگ نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی فوج کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔ چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں بھی بالکل اسی طرح کا بیان جاری کر چکے ہیں۔ فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران مرکل کا کہنا تھا یورپی فوج کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔ چند روز پہلے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یورپ کو امریکی فوج پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے۔ ان کے اس بیان پر امریکی صدر نے غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔