لاہور میں کرائے پر گھر نہ لوں تو کیا داتا دربار میں رہوں،مانی

November 15, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ بورڈ چیف احسان مانی نے کہا کہ کرائے پر گھر نہیں لوں تو کیا داتا دربار میں رہوں۔ لاہور میں میرا گھر نہیں ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں رہوں تو ہفتے کے اخراجات سوا لاکھ روپے ہیں۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا ۔کسی کو شک و شبہ نہ ہو کہ میرے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شہریت ہے۔