سرائیکستان نوجوان تحریک کا بہاولپور صوبے کا شوشہ چھوڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

November 15, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت کے اتحادی ق لیگ کے وزیر طارق بشیر چیمہ کے سرائیکی صوبے کیخلاف بیان اور بہاولپور صوبہ کا شوشہ چھوڑنے کیخلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کی جانب سےچوک کمہاراں والا پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے یونیورسٹی روڈ بند کر کے پتلا نذر آتش کیا اورنعرے بازی کی،مظہر عباس کات و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ ہو یا محمد علی درانی، یہ دونوں سرائیکی وسیب کے دشمن ہیں اور اور سرائیکی خطے پہ ناجائز قابض ہیں۔دریں اثناسرائیکی پارٹی کی جانب سےچوک نواں شہر پرعلیحدہ صوبے کے قیام کےلئے لگایا گیا یاددہانی کیمپ جاری ہے،چیف آرگنائز احمد نواز سومرو،سٹی صدر شعیب بلوچ ودیگر نے کہا کہ حکومت صوبہ کےقیام کے حوالے سے سنجیدہ نظرنہیں آرہی ہےاتحادی جماعت ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے ذریعے بہاولپور صوبہ کا شوشہ چھوڑاہے، حکومت کے100 دن مکمل ہونے تک کیمپ جاری رہے گا اور آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا ۔