تمام سینئرسٹیزن کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرینگے،اسلم مروت

November 15, 2018

پشاور(خبرنگار)معروف ما ہر تعلیم اسلم مروت نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان اور خوشحالی لا نے کیلئے تمام سینئر سیٹزن کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرکے فلاحی تحریک چلائی جائے گی۔ پشاور پر یس کلب میں ریٹا ئرڈڈاکٹر سیار ،فضل سبحان،عقیل احمداور صلا ح الدین وزیرکے ہمراہ مشترکہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے اسلم مروت نے کہا کہ پاکستان انتہائی سنگین حا لات سے گزر ر ہا ہے ،ایک سازش کے تحت فوج وعدلیہ کیخلاف نفرت بڑھائی جا ر ہی ہے ،نوجوان نسل بے چینی کا شکار ہے لہذاایسوسی صورتحال میں سینئرسیٹیزن ،ڈاکٹرز،اساتذکرام ،فوج ،علماء کرام اور دیگر مکتب فکر کے ریٹا ئرڈ افرادخاموشی توڑ کر عملی میدان میں آکر ہما را ساتھ دیں اور حکمرانوں کو اس بات پر مجبور کر یں کہ وہ دیانت،امانت اور قانون کی عملدرداری یقینی بنائیں ۔