سہل زندگی، مرغن غذائیں اور ورزش نہ ہونے سے ذیابیطس پھیل رہا ہے، ماہرین

November 15, 2018

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) آرام طلب طرز زندگی‘ مرغن غذائوں کے استعمال اور ورزش نہ ہونے سے پاکستان میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر اور ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو صحتمند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض قلب و شوگر نے پاکستان پوسٹ کے زیراہتمام ذیابیطس کے عالمی دن پر مفت طبی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل اعجاز احمد کھوکھر تھے۔ سید علی رضا کاظمی‘ ڈاکٹر صبوحی احمد نے خطاب کیا۔