بیوروکریسی کے لیے ملازمت کی مدت کا تعین،کابینہ آج غور کرے گی

November 15, 2018

اسلام آباد(مہتاب حیدر)بیوروکریسی کے لیے ملازمت کی مدت کا تعین‘کابینہ آج غور کرے گی۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ میںوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں11نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوگی۔تفصیلات کے مطابق،ایسے وقت میں کہ جب بیوروکریسی کی ساخت کمزور ہورہی ہے وفاقی کابینہ نے آج (جمعرات کو)اجلاس طلب کرلیا ہے ، تاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری کو منظور کیا جاسکے ، جس میں اعلیٰ سول ملازمین کی مدت ملازمت کو سیکورٹی فراہم کی جاسکے۔