ریسکیو کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا ئے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ

November 15, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ریسکیو 1122 کی ذمہ داری محکمہ داخلہ کے سپرد کر دی گئی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر نے محکمہ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا ئے گا۔