چین کے ماہر فنکار کا ریت سے خوبصورت تصاویر بنانے کا کارنامہ

November 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین کے ماہر فنکار نے ریت سے خوبصورت تھری ڈی تصاویر بنا کر سب کو حیران کردیا۔

چین کے صوبے Heilongjiang کے شہر Harbinسے تعلق رکھنے والا Liu نامی شخص نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریت کا استعمال کیا اور ریت کو مختلف رنگوں کی پلاسٹک کی بوتل میں بھر ا اور فرش پر یوں بکھیرا کہ خوبصورت تھری ڈی تصاویر بن گئیں۔

واضح رہے Liu اپنی اس مہارت کی بنا پر کئی تصاویر تیار کر چکا ہے اور اُن ہی فن پاروں کو لمحوں میں مٹانے کی صلاحیت بھی خوب رکھتا ہے جبکہ اسکی ماہرانہ صلاحیتوں سے بھرپور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔