روس میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

November 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

روسی دار الحکومت ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شوکا اہتمام کیا گیا جس میں 300مختلف سائز اورنسلوں سے تعلق رکھنے والے 10ہزارسے زائد کتوں نے شرکت کی۔

اس شو میں روس سمیت مختلف ممالک سے آئے صحت مند اور توانا کتوں نے ما ڈلز کی طرح سب کے سامنے چل کر اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے۔

اس ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مقامی ایکسپو سینٹرمیں منعقد کیاگیا یہ2روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سا منظر پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ایونٹ کے اختتام پر مختلف شعبوں میں مہارت دکھانے والے کتوں کو میڈلز پہنائے گئے۔