شاہراہ قائدین پر واقع کباب ہائوس دوبارہ سربمہر

November 16, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شاہراہ قائدین اور خالدبن ولیدروڈ کے سنگم پر واقع نورانی کباب ہائوس کو ایک بار پھر سربمہر کردیا، قبل ازیں بدھ کو مذکورہ کباب ہائوس کے مالکان کی درخواست پر انہیں 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے کاروبار کی اجازت دے دی گئی تھی، غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی پاداش میں کباب ہائوس پہلے منگل کو سربمہر کیا گیا تھا۔