ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے ہرادیا

November 16, 2018

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 54 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے اور جیت کیلئے پاکستان کو 145رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض اور ثنا میر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 90 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان جویریہ خان 36، ندا ڈار 11 اور ایلیا ریاض نے 12رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف صرف ایک میچ جیت سکی ہے ۔