کراچی: پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن

November 16, 2018

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب سلطان آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جس میں مشتبہ افراد کے شناختی دستاویزات بھی چیک گئے۔

ذرائع نے بتایا سرچ آپریشن کا مقصد ماہ ربیع اول میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے، تاہم سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔