کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا حکم

November 16, 2018

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کٹاس راج تالاب کے پانی کے استمال کےازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔

سپریم کورٹ نےسیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانی ٹینکروں سے لے جانا پڑے لیکرجائیں تالاب بھرا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کے خشک ہونے پر ازخودنوٹس لے رکھا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے خود بھی کٹاس راج مندر کا دورہ کیا تھا اور تالاب نہ بھرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔