جاپان:سائبرسکیورٹی کےنئے وزیر نے کبھی کمپیوٹراستعمال نہیں کیا

November 16, 2018

جاپان کی سائبرسکیورٹی کےنئے وزیرکا کہنا ہے انہوں نے کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا۔

برطانوی میڈیاکےمطابق جاپانی وزیر ،یوشی تاکا ساکورادا نے یہ بیان قانون دانوں کی کمیٹی میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جب 25برس کے ہوئے اورخودمختارہوئے تو وہ اپنے اسٹاف کو ہدایات دیاکرتےتھے۔

کبھی زندگی میں کمپیوٹر کو ہاتھ نہیں لگایا،68 سالہ وزیر کو گزشتہ ماہ ہی یہ ذمے داری سونپی گئی تھی اور یوشی تاکا کو اس کے ساتھ ساتھ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک کے انسداد ہیکنگ سسٹم کا نگراں بھی مقرر کیا گیا۔یوشی تاکا کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں دیگر عہدیداران کےپاس ضروری تجربہ موجود ہے،انہیں مسائل کاسامنا نہیں ہوگا۔