شاہد آفریدی جو بات درست سمجھتے ہیں کہہ دیتے ہیں، شیخ سربلند

November 17, 2018

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخسربلند نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر واویلے کو وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کے اس بیان کو بھارت میںمیڈیا نے زیادہ اچھالا ہےانہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کیلئے جو خدمات سرانجام دیں اس کی پوری قوم معترف ہے۔ شیخ سربلند نے کہا کہ کشمیرمیں قتل عام بند ہونا چاہئے اور وہ دن اب دور نہیںجب بھارت کی فوج کو کشمیر سے رسوا ہوکر نکلنا ہوگا۔