وزیراعظم ،سنجرانی رابطہ،معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

November 17, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ اجلاس میں پابندی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ‘دونوں کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہواجبکہ وزیراعظم سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان نے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تمام ضروریا ت کو پورا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی وساطت سے ہوا۔