وزیر خارجہ کی عرب امارات میں اپنے ہم منصب سے ملاقات

November 17, 2018

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔